News Views Events
Apna Watan

مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونکنے والے برہان مظفر وانی کی شہادت کو 10 سال بیت گئے

0

مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونکنے والے برہان مظفر وانی کی شہادت کو 10 سال بیت گئے۔

برہان مظفر وانی نے اکتوبر 2010 میں 15 سال کی عمر میں بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہدِ آزادی کا آغاز کیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرتے ہوئے جدوجہدِ آزادی کو نیا انداز دیا۔

آٹھ لاکھ بھارتی قابض فوج کی نیندیں اڑانے والے اس مجاہدِ آزادی کو8 جولائی 2016 کو شہید کر دیا گیا، برہان مظفروانی اور ان کے 2 ساتھیوں کی شہادت کی خبرپھیلتے ہی لاکھوں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے۔

برہان وانی کی شہادت کو10 سال گزر گئے، یہ دن کشمیری عوام کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا، برہان مظفروانی کی شہادت نے تحریکِ آزادی کشمیرکوایک نئی توانائی اورعزم سے ہمکنار کیا۔

برہان وانی نے خوف، جبراوربھارتی قابض فورسزکے مسلسل دباؤ کے باوجود مزاحمت کی راہ اختیار کی۔ ڈیجیٹل دور کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے برہان وانی نے سماجی رابطوں کے ذرائع کو کشمیری بیانیے کے اظہار کا وسیلہ بنایا۔

برہان مظفروانی اور دیگرہزاروں کشمیری شہداء کی قربانیوں کا بنیادی مقصد عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کی جدوجہد تھا۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.