News Views Events
Apna Watan

مچھلی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر، سمندری خوراک کی برآمدات 56 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئیں

0

—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے بتایا ہے کہ مچھلی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات 56 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہو گئی ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ بلیو اکانومی اصلاحات سے سمندری خوراک کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ان کے مطابق فروزن مچھلی سب سے بڑی برآمدی سمندری مصنوعات رہی جبکہ مچھلی کی بڑی برآمدی منڈیاں چین، جاپان، سعودی عرب، امریکا سمیت 10 ممالک رہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ علاقائی چیلنجز کے باوجود ریکارڈ برآمدات حاصل ہوئیں اور میرین فشریز ڈپارٹمنٹ نے عالمی معیار برقرار رکھا۔

جنید انوار چوہدری نے ڈاکٹر منصور وسان اور ان کی ٹیم کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ویلیو ایڈیشن اور نئی برآمدی منڈیوں پر توجہ دے رہی ہے.

انہوں نے ریکارڈ کامیابی پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد کا مستحق قرار دیا۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.