امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی موت کیسے ہوئی؟ ابتدائی رپورٹ جاری
واشنگٹن (پی این پی)امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی موت کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے اور ابتدائی رپورٹ میں انتقال کی وجہ سامنے آگئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ دل کی بڑی شریان پھٹنے سے سینیٹر لنزے گراہم کا انتقال ہوا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق دل اور خون کی نالیوں کی بیماری لنزے گراہم کی موت کی وجہ بنی۔امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے مزید طبی ٹیسٹ جاری ہیں۔ تمام ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد حتمی رپورٹ جاری کی جائیگی۔خیال رہے کہ امریکا کے ریپبلکن سینیٹر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی لنزے گراہم ہفتے کے روز انتقال کرگئے تھے۔امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹر لنزے گراہم کے اہلخانہ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئیکہا کہ ان کی موت اچانک طبیعت خراب ہونے سے ہوئی۔سینیٹر گراہم حال ہی میں یوکرین کے دورے پر گئے تھے جہاں انہوں نے جمعے کو صدر زیلنسکی سے ملاقات کی تھی۔
لنزے گراہم 2003 میں پہلی مرتبہ امریکی سینیٹر منتخب ہوئے اور اس کے بعد مسلسل سینیٹر منتخب ہوتے آئے، ان کا شمار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔لنزے گراہم واشنگٹن میں خارجہ پالیسی کے سب سے بااثر اور سرگرم رہنماں میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے کئی دہائیوں تک عالمی معاملات میں امریکا کے کردار کو تشکیل دینیکی کوشش کی اور اپنی زندگی کے آخری لمحات تک بھی اپنے بڑے سفارتی اہداف کے حصول کے لیے سرگرم رہے۔گراہم ان اہم شخصیات میں شامل تھے جن سے صدر ٹرمپ خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے معاملات، خصوصا ایران کے خلاف جنگ کے حوالے سے باقاعدگی سے مشورہ کرتے تھے۔
پی این پی
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.