News Views Events
Apna Watan

’دی راک‘ کا قانون کی سنگین خلاف ورزی پر چالان

0

ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن ’دی راک‘ جانسن کا قانون کی سنگین خلاف ورزی پر چالان کر دیا گیا۔

جمعرات کے روز لانس اینجلس میں ہالی ووڈ واک آف فیم تقریب سے واپسی پر 53 سالہ ڈبلیو ڈبلیو ای لیجنڈ اور ہالی ووڈ اداکار کو پولیس نے روک کر چالان جاری کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کو گاڑی کی کھڑکیاں ٹینٹڈ ہونے کی وجہ سے روکا۔

کیلیفورنیا میں ٹینٹڈ کھڑکیوں سے متعلق قوانین انتہائی سخت ہیں۔ قانون کے مطابق گاڑی کے سامنے کے حصے میں شیشوں کا کم از کم 70 فی صد شفاف ہونا ضروری ہے۔

گاڑی میں پیچھے لگا شیشہ ٹینٹڈ ہوسکتا ہے لیکن دونوں سائیڈ مررز کا ہونا ضروری ہے اور وِنڈ شیلڈ اوپر سے چار سے پانچ انچ ٹینٹڈ ہو سکتی ہے۔

پہلی بار خلاف ورزی کرنے پر 25 ڈالر جرمانہ اور خرابی فوراً ٹھیک کرنے کا حکم مل سکتا ہے، جبکہ دوسری بار یہی حرکت کرنے پر 200 ڈالر تک جرمانہ اور باقاعدہ چالان کر دیا جاتا ہے۔

پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.