آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان جوابی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی معیار کے برینٹ کروڈ کی قیمت ابتدائی ٹریڈنگ میں 3.3 فیصد اضافے کے بعد 78.50 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی، بعد ازاں ستمبر ڈیلیوری کے برینٹ فیوچرز 79.17 ڈالرز فی بیرل پر ٹریڈ کرتے رہے، جو 22 جون کے بعد بلند ترین سطح ہے۔
دوسری جانب امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت بھی 3.4 فیصد اضافے کے ساتھ 73.83 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکا و ایران کے درمیان جاری حملوں کے تبادلے نے عالمی توانائی منڈی میں خدشات کو بڑھا دیا ہے، جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
پی این پی