آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی مسترد کردی۔
چیئرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ نے کہا کہ حکومت کی مجوزہ پیٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی مسترد کرتے ہیں، حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، مسائل کا بوجھ پیٹرول پمپ مالکان پر نہیں ڈالا جائے۔
نعمان علی بٹ نے کہا کہ او ایم سیز کے ساتھ ریٹ طے کرنے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، ملک بھر کے تقریباً 15 ہزار پیٹرول پمپ مالکان شدید تحفظات کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی سے آئل ٹینکرز، ٹرانسپورٹیشن اور قیمتوں کے تعین کا نظام متاثر ہوگا، حکومت یکطرفہ فیصلوں کے بجائے پیٹرول پمپ مالکان سے مشاورت کرے۔
پی این پی