News Views Events
Apna Watan

پاکستان اور چین کا لائیو اسٹاک اور گوشت کی برآمدات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

0

پاکستان اور چین نے لائیو اسٹاک اور گوشت کی برآمدات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کا لائیو اسٹاک شعبہ جدید اصلاحات، ٹیکنالوجی اور عالمی شراکت داری کے ذریعے ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہے۔ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت چینی وفد کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں ممالک نے گوشت کی برآمدات میں اضافے اور لائیو اسٹاک شعبے کی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔

اس  تعاون کے تحت پاکستان میں جدید سلاٹر ہاؤسز، میٹ پروسیسنگ سہولیات اور برآمدی انفراسٹرکچر کے قیام کو فروغ دیا جائے گا، پاکستان چین کو اعلیٰ معیار کے حلال گوشت کی برآمدات بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، کولڈ چین اور ٹریس ایبلٹی نظام کو بہتر بنائے گا۔ 

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان وسیع لائیو اسٹاک اثاثوں اور اعلیٰ معیار کے حلال گوشت کی پیداوار کی صلاحیت رکھتا ہے، لائیو اسٹاک شعبہ زرعی معیشت ، ویلیو ایڈیشن، دیہی روزگار اور مجموعی قومی پیداوار میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

چینی وفد نے پاکستان کے لائیو اسٹاک پوٹینشل کو سراہتے ہوئے میٹ پروسیسنگ، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور برآمدی انفراسٹرکچر میں تعاون پر دلچسپی ظاہر کی۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.