News Views Events
Apna Watan

ایمان رجب نے خود کو سالار سکندر کا ’فی میل ورژن‘ قرار دے دیا

0

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب نے خود کو عمیرہ احمد کے مشہور ناول ’پیرِ کامل‘ کے مقبول کردار سالار سکندر سے تشبیہ دے کر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

ایمان رجب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’مجھے سالار سکندر کا فی میل ورژن کہہ سکتے ہیں، کیونکہ میں نے اسے وہ محبت دی ہے جو میں خود اس سے پانا چاہتی ہوں۔‘‘

یہ پوسٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ایمان رجب اور ان کے شوہر و معروف وی لاگر رجب بٹ، گزشتہ چند ماہ سے علیحدگی کی افواہوں، طلاق کے نوٹس اور صلح کی خبروں کے باعث مسلسل خبروں میں ہیں۔
 

ایمان کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا۔ متعدد صارفین کا کہنا تھا کہ سالار سکندر جیسے یادگار ادبی کردار کا اس انداز میں حوالہ دینا مناسب نہیں۔ 

ایک صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’سالار سکندر نے کبھی ایسی بات نہیں کی‘‘۔ جبکہ دوسرے نے اس پورے معاملے کو محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔ 



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.