News Views Events
Apna Watan

کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 124 پوائنٹس کا اضافہ

0

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 124 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

امریکہ کے ایران پر مسلسل نویں رات حملوں پر ایشیائی اسٹاک بازاروں نے ملا جلا ردعمل دیا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 75 ہزار 927 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 2 ہزار 492 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اسکی بلند ترین سطح ایک لاکھ 76 ہزار 129 رہی۔

حصص بازار میں 67 کروڑ شیئرز کے سودے 30 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 27 ارب روپے کم ہو کر 19 ہزار 762 ارب روپے ہوگئی۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.