بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔
پہلی مرتبہ 1 امریکی ڈالر کی قیمت 97 بھارتی روپے تک جا پہنچی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ بھارتی کرنسی کی ریکارڈ کمزوری سمجھی جا رہی ہے جس پر ریزرو بینک آف انڈیا نے بھارتی روپے کو سہارا دینے کے لیے تبادلہ بازار میں مداخلت بھی کی ہے۔
اس سے قبل مئی 2026ء میں بھارتی روپیہ 96 روپے 96 پیسے فی ڈالر کی ریکارڈ کم ترین سطح تک گرا تھا تاہم تازہ گراوٹ کے بعد 97 روپے فی ڈالر ہو گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے، ڈالر کی بڑھتی ہوئی طلب، غیر ملکی سرمائے کے انخلاء اور درآمدی دباؤ نے بھارتی روپے پر شدید دباؤ ڈالا ہے جس کے باعث کرنسی مسلسل کمزور ہو رہی ہے۔
پی این پی