ایک سانس میں پانی کے اندر 86 پش اپس، یوگا ٹیچر نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
ہنوئی(پی این پی)ویتنام میں مقیم بھارتی یوگا ٹیچر نے اپنی غیر معمولی جسمانی صلاحیت اور سانس پر قابو پانے کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے
پانی کے اندر ایک ہی سانس میں 86 پش اپس لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔38سالہ کمل کلوئی نے یہ منفرد کارنامہ ویتنام کے ایک سوئمنگ پول میں انجام دیا۔ انہوںنے کہا کہ کیلستھینکس ورزشوں اور سانس روکنے کی خصوصی تربیت نے انہیں اس مشکل چیلنج کو مکمل کرنے کے قابل بنایا۔کمل کلوئی اس سے قبل بھی عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ 2020 میں انہوں نے پانی کے اندر مسلسل 21 یوگا آسن انجام دے کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا تھا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کمل کلوئی نے کہا کہ انہیں ہمیشہ کچھ منفرد کرنے کا شوق رہا ہے۔
ان کے مطابق جب بھی وہ کسی شخص کو عالمی ریکارڈ قائم کرتے یا کوئی غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے دیکھتے تھے تو انہیں بھی کچھ نیا کرنے کا حوصلہ ملتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ طویل عرصے کی مشق، جسمانی فٹنس اور سانس کو قابو میں رکھنے کی تربیت نے انہیں اس اعزاز تک پہنچایا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حکام نے کمل کلوئی کی جانب سے فراہم کیے گئے شواہد کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد پانی کے اندر 86 پش اپس کے اس منفرد کارنامے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔
پی این پی
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.