News Views Events
Apna Watan

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ، نوٹی فکیشن جاری

0

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 31 جولائی کیلیے اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 9 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 336 روپے 15 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 393 روپے 4 پیسے پر پہنچ گئی۔

وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

 



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.