وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی کی بندرگاہوں کے لیے ٹرانس شپمنٹ مراعاتی پیکیج کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیرِ بحری امور کے مطابق ٹرانس شپمنٹ جہازوں کو پورٹ ہیڈلنگ چارجز میں 80 فیصد تک رعایت دی جائے گی، جبکہ کراچی پورٹ پر وارفیج میں 20 سے 80 فیصد تک رعایت حاصل ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی پورٹ پر 14 روز جبکہ ٹی پی ایکس ایریا میں 30 روز تک مفت اسٹوریج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
جنید انوار چوہدری کے مطابق پورٹ قاسم پر وارفیج میں 100 فیصد رعایت دی جائے گی، جبکہ پورٹ قاسم کے ٹرمینلز پر 7 روز تک مفت اسٹوریج کی سہولت ہو گی، جس میں مزید 21 روز تک توسیع بھی ممکن ہو گی۔
وفاقی وزیرِ بحری امور نے مزید بتایا کہ کنٹینر ٹرمینلز نے ٹرمینل ہینڈلنگ چارجز میں 25 فیصد تک کمی کر دی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرانس شپمنٹ کے حوالے سے تمام پرانے ایس آر اوز اور نوٹی فکیشنز ختم کر دیے گئے ہیں۔
پی این پی