اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک)اٹک جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح سائفر کیس میں گرفتار سابق وزیر اعظم عمران خان کا آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ان کیمرہ ٹرائل شروع ہوا۔ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین اٹک جیل میں سماعت کی۔
عمران خان کی لیگل ٹیم میں بیرسٹر سلمان صفدر، بیرسٹر گوہر خان، بیرسٹر عمیر نیازی، خالد یوسف چوہدری ایڈویکیٹ اور پنجوتھہ برادران شامل تھے۔
اس سے قبل تحریک انصاف کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ جیل حکام عمران خان کے وکلاء کی ٹیم کو اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔
لیگل ٹیم کے ایک رکن نے وی نیوز کو بتایا ہے کہ رات سے جیل حکام سے رابطے میں تھے، صبح سے دروازے پر کھڑے ہیں لیکن جیل میں لگنے والی عدالت میں قانونی ٹیم کو ہی پیش ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
لیگل ٹیم کے مطابق جیل حکام نے صرف ایک وکیل کے اندر داخلے کی اجازت دی ہے لیکن بیرسٹر سلمان صفدر نے اکیلے عدالت میں پیش ہونے کے بجائے لیگل ٹیم کے ساتھ پیش ہونے کا کہا ہے۔
’لیگل ٹیم کے بغیر صرف ایک وکیل کو ہی اندر داخلے کی اجازت بھی فیئر ٹرائل کے تقاضوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔‘
میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث وفاقی وزارت قانون نے گزشتہ روز سائفر کیس میں عمران خان کیخلاف مقدمہ کی اٹک جیل میں ہی سماعت کرنے کی اجازت دی تھی۔ اس سلسلہ میں وزارت قانون کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔
وزارت قانون کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا تھا جس کی بنیاد پر عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت جیل میں ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،۔
Trending
- جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا
- ہالی ووڈ کی پہلی اے آئی اداکارہ کا انٹرویو، آڈیشن میں اداکاری ہی نہ کر سکیں
- انجنیئر مطیع اللہ خان پاکستان مسلم لیگ (ق) ہیومن رائٹس ونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری میڈیا و انفارمیشن تعینات
- یو ایس اوپن: عالمی نمبر ایک ریباکینا اور دفاعی چیمپئن سبالینکا فائنل میں آمنے سامنے
- سائنسدان نے دریافت کی گئی کیڑوں کی نئی نسل کا نام ’ٹیلر سوئفٹ‘ کے نام پر رکھ دیا
- عوام کو حقیقی ریلیف کیلئے مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائینگے،شفقت محمود
- ویمنز ایشیا کپ: پاکستان شکست کا بدلہ لینے، سری لنکا دوبارہ فائنل کھیلنے کیلیے بےتاب
- شہزادی ڈیانا کا مشہور ’ریونج ڈریس‘ نیلامی کے لیے تیار، کتنے میں فروخت ہونے کا امکان؟
- ایس آئی ایف سی کی ون ونڈو سہولت کاری، معاشی مواقع اور کاروباری ترقی کے نئے دور کا آغاز
- مکران ڈویژن؛ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، فتنۃ الہندوستان کا بڑا حملہ ناکام