News Views Events
Apna Watan

جھگڑے کی آواز آنے پر ملزم نے پڑوسی ماں اور بیٹی کو گھر میں جا کر ہلاک کر دیا

واشنگٹن (پی این پی)امریکا کی ریاست میسوری میں ایک بوڑھے شخص نے پڑوسی کے گھر سے شور شرابے کی آواز آنے پر پڑوسی ماں اور بیٹی کو گھر میں جا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 73 سالہ رابرٹ وِنکل پیدل چل کر اپنے پڑوسی کے گھر میں داخل ہوا اور 38 سالہ جیسیکا لیشلی سے 25 جولائی کو ان کے گھر پر پیش آنے والے واقعات کے بارے میں پوچھنے لگا۔پولیس کے مطابق جب خاتون نے جواب دینا شروع کیا توملزم نے پستول نکال کر اس کے سر میں گولی مار دی، بعد ازاں 17 سالہ بیٹی ماں کی مدد کو پہنچی تو ملزم نے اس کے سر میں بھی گولی مار دی۔امریکی میڈیا کے مطابق دونوں خواتین کچھ دن اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد چل بسیں۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد جب پولیس ملزم کے گھر پہنچی تو اس نے خود کو بھی گولی مار لی اور اسپتال میں 2 اگست کو اس کی موت ہو گئی۔ اس کیس کی تفتیش کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ملزم شور شرابے کی شکایت کرنے کے لیے اپنے پڑوسی کے گھر گیا تھا۔پولیس نے اس کیس کو پڑوسیوں کے درمیان تنازع بھی قرار دیا ہے۔

پی این پی

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.