News Views Events
Apna Watan

آن لائن جوا ایپ پروموشن؛ ٹک ٹاکر اقراء کنول، اریب کی عبوری ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ

0

سیشن کورٹ لاہور نے آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں ٹک ٹاکر اقراء کنول اور اریب کی عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے عبوری ضمانت پر سماعت کی، ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد سلیم نے دلائل پیش کیے۔ ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کروائی۔

عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

این سی سی آئی اے نے ملزمان کی خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.