News Views Events
Apna Watan

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب 50 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے

0

ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 22 ارب 50 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب جاری ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں ڈھائی کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اس طرح 13 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 22 ارب 50 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئی۔

اعلامیے کے مطابق 13 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرِمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 8 کروڑ 19 لاکھ ڈالرکی سطح پر پہنچ گئے جبکہ  کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 5 ارب 42 کروڑ 42 لاکھ ڈالر رہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیاد پر 25 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.