بیجنگ :2026 کے لیے اپیک کے میزبان ملک کی حیثیت سے چین 17 سے 28 اگست تک صوبہ لیاؤنینگ کے شہر ڈالیئن میں اپیک کے سینئر عہدیداروں کے تیسرے اجلاس اور متعلقہ اجلاسوں کی میزبانی کر رہا ہے۔رواں سال فروری اور مئی میں اپیک کے سینئر عہدیداروں کے اجلاس اور متعلقہ میٹنگز بالترتیب چین کے شہروں گوانگ چو اور شنگھائی میں کامیابی سے منعقد ہوئے تھے۔ ڈالیئن میں منعقد ہونے والے سینئر عہدیداروں کے تیسرے اجلاس اور متعلقہ اجلاسوں کے ذریعے ایک بار پھر چین کے مختلف علاقوں کی ترقی کی منفرد خصوصیات کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کیا گیا ہے ۔ چین کی جانب سے اپیک کی میزبانی سنبھالنے کے بعد اپیک چین کا سال” کے تحت ہونے والی سرگرمیوں میں عالمی سطح پر شرکت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ مختلف شعبوں میں عملی تعاون بھی مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ ان اجلاسوں اور سرگرمیوں نے نومبر میں چین کے شہر شن زن میں منعقد ہونے والے اپیک رہنماؤں کے غیر رسمی اجلاس کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔
Trending
- باجوڑ؛ شرپسند عناصر کی جانب سے چھپائے گئے 14 عدد موٹر گولے برآمد
- پاکستان ہاکی کیلیے بڑی خبر؛ یورپ کی ٹاپ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
- نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان بچپن میں کس سنگین بیماری کا شکار ہوئے؟ حیران کن انکشاف
- اپیک 2026: چین کی میزبانی میں عالمی تعاون کا دائرہ وسیع
- کینیڈا کا 700 سے زائد امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات کا اعلان
- چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق کا مضبوطی سے دفاع کیا جائےگا، سدرن تھیٹر کمانڈ
- اسرائیل کا اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی میں زبردستی داخلہ، یو این کے سیکرٹری جنرل کی شدید مذمت
- پمز اسپتال کے مالیاتی بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئی
- انگلینڈ میں انضمام الحق کے پورٹریٹ کے ساتھ قومی کرکٹرز کی تصاویر وائرل
- آسٹریلیا کا مکمل طور پر اے آئی سے تیار کردہ گانوں کو میوزک چارٹس سے خارج کرنے کا فیصلہ