News Views Events
Apna Watan

لارڈز ٹیسٹ، دوسرا روز: انگلینڈ کے دوسری اننگز میں 81 پر 3 کھلاڑی آؤٹ، 261 رنز کی برتری

0

لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 81 رنز بنا لیے۔ میزبان ٹیم کی مجموعی برتری 261 رنز تک پہنچ گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے اس وقت ایمیلیو گے 30 اور ہیری بروک 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ جبکہ کپتان جو روٹ 24، جورڈن کوکس 11 اور بین ڈکٹ 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 2 اور محمد علی نے 1 وکٹ حاصل کی۔ 

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 110 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ اپنی دوسری اننگز 180 رنز کی برتری سے شروع کرے گی۔

لارڈز میں جاری میچ میں پاکستان کی ٹیم 110رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اذان اویس قومی ٹیم کی جانب سے 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دیگر بلے بازوں میں سعود شکیل 16، کپتان بابر اعظم 8، محمد رضوان 7، عبداللہ شفیق 5، محمد عباس 2، علی عثمان 1، شان مسعود 1، خرم شہزاد 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ امام الحق انجری کے باعث بیٹنگ کے لیے نہیں آسکے۔

انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جوفرا آرچر نے 3 اور جوش ٹنگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے انگلینڈ نے دوسرے دن کا آغاز 248 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ سے کیا اور پوری ٹیم 290 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.