کراچی(نیوزڈیسک)امریکی ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا، اوپن مارکیٹ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروباری روز کے آغاز پر اوپن مارکیٹ میں بڑی کمی کے باوجود انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔
ملکی تبادلہ منڈیوں میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی خرید و فروخت 307 روپے 25 پیسے میں جاری ہے۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8 روپے سستا ہو کر 315 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ تین دن میں اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 18 روپے سستا ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ایک روپے 46 پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت 307 روپے 10 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں 5 روپے سستا ہونے سے ڈالر فروخت کے لئے 325 اور خریداری کے لئے 322 روپے پر آگیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچیج (پی ایس ایکس) میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس ساڑھے تین پوائنٹس کمی کے بعد 45 ہزار 487 پر آگیا ہے جوکہ گزشتہ روز 45 ہزار 491 پر بند ہوا تھا۔
Trending
- انگلش کپتان جو روٹ نے کیون پیٹرسن کی واپسی اہم قرار دے دی
- بحری اصلاحات کے مثبت ثمرات، کراچی اور پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ میں بڑی بہتری
- 26 نومبر احتجاج کیس: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
- بابر اعظم کا دلچسپ جملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا
- وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آٹو پالیسی 2026ء کی منظوری دیدی
- میڈیکل کالجز میں داخلوں کا امتحان (ایم ڈی کیٹ) 20 ستمبر کو ہوگا
- تیسرا ٹیسٹ، پہلا روز؛ انگلینڈ نے 4 وکٹوں پر 156 رنز بنا لیے، 23 رنز کی برتری
- رجب بٹ نے پھر سابق اہلیہ ایمان اسد کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا
- اگست میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر 3.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
- جسمانی معذوری کو شکست دے کر پاکستانی نوجوان نے لاکھوں کا کاروبار کھڑا کر دیا