News Views Events
Apna Watan

پی سی بی نے فیلڈنگ کوچ کے لیے تلاش شروع کر دی

0

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے فیلڈنگ کوچ کی تلاش شروع کرتے ہوئے اس عہدے کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے بھرتی کا اشتہار سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ اِن پر بھی جاری کیا گیا جس کے بعد یہ معاملہ کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

نئے فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داری قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور مختلف فارمیٹس میں ان کی کارکردگی کو مزید مضبوط کرنا ہوگی۔

https://www.linkedin.com/posts/we-are-hiring-detailed-job-description-share-7500052329958879232-hqtv/?utm_source=social_share_send&utm_medium=android_app&rcm=ACoAABZbTccBkDiLydqGcodag8SpeLDo9nW8iRQ&utm_campaign=copy_link

پی سی بی کی جانب سے یہ اقدام قومی ٹیم کے کوچنگ سیٹ اَپ کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.