امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور فوجی حملوں کے دوبارہ خدشات کے باعث علاقائی تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے امکانات کا جائزہ لیتے ہوئے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
جمعرات کو برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 43 سینٹ یعنی 0.45 فیصد کمی کے بعد 95.20 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔
دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 24 سینٹ یعنی 0.26 فیصد کمی کے بعد 90.77 ڈالرز فی بیرل پر آ گئی۔
مارکیٹ میں سرمایہ کار امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ فوجی کشیدگی اور اس کے نتیجے میں خطے سے تیل کی سپلائی کو لاحق خطرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
پی این پی