News Views Events
Apna Watan

چین کی وزارتِ تجارت کا امریکہ کی جانب سے جی 20 کو نام نہاد عدم توازن ” کے بیانیے کے لیے استعمال کرنے پر ردِعمل

0

بیجنگ :چین کی وزارتِ تجارت کی رسمی پریس کانفرنس میں ترجمان ہوانگ لِنگ نے امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے چین سے متعلق حالیہ بیانات کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کا مؤقف ہے کہ جی 20 جیسے کثیرالجہتی پلیٹ فارمز کو نام نہاد عدم توازن ” اور پیداواری صلاحیت ” جیسے بیانیوں کو ہوا دینے کے لیے استعمال کرنا دراصل تحفظ پسندانہ پالیسیوں کو آگے بڑھانے اور چین پر دباؤ ڈالنے اور پابندیاں عائد کرنے کے لیے بہانے تلاش کرنے کے مترادف ہے، جس کی چین سخت مخالفت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے صرف عالمی اقتصادی و تجارتی نظم میں خلل پڑے گا اور عالمی معیشت کی صحت مند ترقی کو نقصان پہنچے گا۔
چینی ترجمان نے کہا کہ تمام ممالک کو کثیرالجہتی نظام پر قائم رہنا چاہیے، پالیسیوں کے حوالے سے باہمی رابطوں اور ہم آہنگی کو مضبوط کرنا چاہیے، کھلے پن اور تعاون کو وسعت دینی چاہیے، مستحکم اور رواں عالمی صنعتی و سپلائی چینز کا مشترکہ طور پر تحفظ کرنا چاہیے اور باہمی مفاد اور مشترکہ کامیابی کو فروغ دینا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.