پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ سے جڑا ہے: علی پرویز ملک
وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ سے جڑا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ قطر سے ایل این جی کا ایک کارگو آج کراچی پہنچا ہے۔
پرویز ملک کا کہنا ہے کہ قطر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ حالات کی بہتری کے ساتھ ایل این جی سپلائی میں بھرپور تعاون کرے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک آج وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بریف کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی کا معاملہ آئی ایم ایف پروگرام سے جڑا ہے۔
پی این پی