پیٹرول 4 اور ڈیزل 6 روپے مہنگا ہونے کا امکان، ذرائع اوگرا
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آئندہ 24 گھنٹے کے لیے بڑھائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع اوگرا کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 10 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا ہے۔
پی این پی