ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی سونا سستا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2700 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 57 ہزار 536 روپے ہو گیا۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 2315 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 92 ہزار 263 روپے ہو گیا۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 27 ڈالرز کم ہو کر 4268 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
واضح رہے کہ 19 ستمبر کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
پی این پی