News Views Events
Apna Watan

چین قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھےگا، چینی وزیر خارجہ

0

اسلام آباد:چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک پولیس کیمپ پر دہشت گرد حملے کے حوالے سے ہمدردی کا پیغام بھیجا۔

اپنے پیغام میں وانگ ای نے کہا کہ چین اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ گہری تعزیت  اورزخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔وانگ ای نے نشاندہی کی کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور ہمیشہ کی طرح دہشت گردی پر کاری ضرب لگانے اور قومی سلامتی اور استحکام کے تحفظ  کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھےگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.