News Views Events
Apna Watan

preserve stability restore confidence and regain market access says md imf

0

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹینا جارجیوا نے کہا ہے کہ اصلاحات پر مضبوط عمل درآمد سے معاشی استحکام کی وجہ سے پاکستان کو عالمی مارکیٹ میں دوبارہ رسائی میں مدد ملی ہے۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کا موقع ملا اور اس میں پاکستان میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات پر مضبوط عمل درآمد سے معاشی استحکام برقرار رکھنے، اعتماد بحال کرنے اور پاکستان کی دوبارہ عالمی مارکیٹ تک رسائی میں مدد ملی ہے۔

کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھنے سے معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

 



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.