News Views Events
Apna Watan

لارڈز میں سرفراز نواز کی کتاب ’ریورس سوئنگ‘ کی شاندار رونمائی

0


لندن:

پاکستان کے سابق لیجنڈ فاسٹ بولر سرفراز نواز کی خودنوشت کتاب ’’ریورس سوئنگ‘‘ کی تقریب رونمائی تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوئی جس میں سابق کرکٹرز، پاکستانی و برطانوی شائقین اور کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کتاب کی خریداری اور سرفراز نواز سے آٹوگراف لینے کے لیے لارڈز میں شائقین کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ پاکستانی اور برطانوی کرکٹ مداحوں سمیت بڑی تعداد میں افراد نے کتابیں خریدیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز نواز نے کہا کہ ’’ریورس سوئنگ‘‘ محض کرکٹ کی کتاب نہیں بلکہ کھیل کے اندر کی کہانیوں اور ان کے کرکٹ کیریئر کے تلخ و شیریں تجربات پر مبنی خودنوشت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کتاب نئی نسل کے فاسٹ بولرز کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

سرفراز نواز کو ریورس سوئنگ کے فن کو متعارف کرانے والے اہم ترین فاسٹ بولرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کی نئی کتاب میں ان کے کرکٹ کیریئر، یادگار واقعات اور کھیل سے وابستہ تجربات کو قلمبند کیا گیا ہے۔

تقریب کے بعد لندن کے ایک معروف پاکستانی ریسٹورنٹ میں پاکستانی کمیونٹی اور میڈیا نمائندوں کے ساتھ خصوصی نشست بھی ہوئی جہاں سرفراز نواز نے صحافیوں سے گفتگو کی اور اپنے کرکٹنگ کیریئر کے مختلف یادگار واقعات شیئر کیے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.