News Views Events
Apna Watan

تیل کی قیمت 106 ڈالرز فی بیرل کے قریب پہنچ گئی

0

—فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

مشرقِ وسطیٰ میں تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مسلسل دوسرے سیشن میں بڑھ گئیں۔ 

برینٹ خام تیل کی قیمت 63 سینٹ اضافے کے بعد 105.91 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔

امریکی خام تیل کی قیمت 72 سینٹ کے اضافے کے بعد 93.32 ڈالرز فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث تیل کی فراہمی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خطے سے خام تیل کی برآمدات میں بحالی کے اشاروں کو کمزور کر دیا ہے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.