اسلام آباد(نیوزڈیسک)سیکرٹری اوور سیز پاکستانیز نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا کہ ہمارے فقیر سب سے زیادہ باہر جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین منظور کاکڑ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کا اجلاس ہوا۔
سینیٹر رانا محمودالحسن نے اجلاس کے دوران کہا کہ جاپان نے 3 لاکھ 40 ہزار ہنرمند افراد مانگے ہیں، بھارت نے ڈیڑھ لاکھ، نیپال نے 91 ہزار ہنرمند جاپان بھیجے، بنگلا دیش اور سری لنکا نے بھی ہنرمند افراد جاپان بھیجے لیکن پاکستان سے صرف 200 افراد جاپان گئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 50 ہزار انجینئر بیروزگار ہیں جبکہ نیپال کی3 کروڑ آبادی ہے، انہوں نے اپنے لوگوں کو جاپانی سکھا دی، سعودی عرب کی جانب سے بھی اب ہنرمند افراد کو لیاجا رہا ہے، سعودی عرب کو اب سادہ لیبر نہیں اسکلڈ لیبر چاہیے۔
سینیٹر رانا محمود الحسن نے کہا کہ ہمارے 30 لاکھ افراد سعودی عرب میں ہیں، نیوٹیک نے سفارش تیار کر کے سعودی عرب بھیجی ہے،کیا تیاری کی جا رہی ہے، ہم نے جو پہلے پرپوزل تیار کیا تھا وہ سعودی عرب نے مسترد کر دیا، ہم کم از کم 50 ہزار افراد کو تو تربیت دے کر بھیجیں۔
سیکرٹری سمندر پار پاکستانیز ذیشان خانزادہ نے اجلاس کو بتایا کہ ایک ملین کے قریب پاکستانی سمندر پار ہیں، بھارت اور بنگلا دیش ہم سے بہت آگے ہیں، سعودی عرب میں اسکلڈ سینٹر بنا دیا ہے، یو اے ای میں ہمارے 16 لاکھ افراد ہیں جبکہ قطر میں 2 لاکھ پاکستانی کام کرتے ہیں۔
ذیشان خانزادہ نے مزید بتایا کہ جو صورتحال ہے اس میں ہمارے لوگ بیرون ملک جانے کو تیار ہیں، لوگ روزگار کے لیے بیرون ملک جانے پر 50 لاکھ بھی دینے کو تیار ہیں۔
حکام سمندر پار پاکستانیز نے بتایا کہ جاپان کے ساتھ 2019 میں ہمارا معاہدہ ہوا، ہم زبان کی تربیت بھی دیتے ہیں جس کی توثیق جاپان خود کرتا ہے۔
سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ نیپال اس وقت جہاز بھر بھر کر اپنے ماؤنٹین شیپرز پاکستان بھیج رہا ہے، ہمارے افراد کوہ پیمائی میں بھی اتنے اسکلڈ نہیں۔
سیکرٹری سمندر پار پاکستانیز نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے گداگر سب سے زیادہ باہر جا رہے ہیں، جتنے فقیر گرفتار ہوتے ہیں ان میں سے 90 فیصد پاکستانی ہوتے ہیں، عراقی اور سعودی سفیر ہمیں کہتے ہیں ان کی جیلیں بھر گئی ہے، اب یہ ہیومن ٹریفکنگ کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حرم کے اندر سے جتنے جیب کترے پکڑے جاتے ہیں ان میں زیادہ تر پاکستانی ہیں، یہ زیارت پر بھیک مانگنے جاتے ہیں، بھکاری زیادہ تر عمرہ ویزے پر جاتے ہیں۔
Trending
- وزیراعظم اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم؛ درخواست گزاروں کی تعداد 52 فیصد بڑھ کر 1 لاکھ 39 ہزار ہوگئی
- رمیز راجا نے شاہین آفریدی کی ٹیسٹ اسکواڈ سے عدم موجودگی کی اصل وجہ بتا دی
- اپنے شوہر کی پہلی نہیں واحد بیوی بننا چاہوں گی؛ معروف اداکارہ نے اپنی چوائس بتادی
- صوابی؛ ڈیڑھ سالہ بچی کی لاش گھر کے اندر کنویں سے برآمد
- مراکش کے مڈ فیلڈر پریمیئر لیگ کی تاریخ کے مہنگے ترین نوعمر کھلاڑی بن گئے
- معروف بھارتی اداکار شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، اسپتال منتقل
- لاہور؛ مسافروں کو نشہ آور مشروب پلا کر لوٹنے والا ملزم گرفتار
- انفینٹینو کی مشکل میں اضافہ، اٹلی اور رومانیہ کی فٹبال فیڈریشنز حمایت سے دستبردار
- سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں؛ پولیس ملزمان تک پہنچ گئی
- امت کے اتحاد اور امن کیلیے فیلڈ مارشل کی مخلصانہ کوششوں سے مکہ معاہدہ ہوا، وزیراعظم
Prev Post