بیجنگ (نیوزڈیسک) چین-یورپی یونین کے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے بعد کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای اور یورپی یونین کے امورِ خارجہ و سلامتی پالیسی کے نمائندہِ اعلی جوزیف بوریل نے مشترکہ طور پر صحافیوں سے ملاقات کی۔
ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق فلسطین اور اسرائیل کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں وانگ ای نے کہا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال نازک ہے۔ ہماری اولین ترجیح جنگ کے لامحدود پھیلاو کو روکنا اور حالات کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے جلد از جلد جنگ بندی کرنا ،بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنا اور شہریوں کے تحفظ کی مکمل ضمانت دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ممالک کو صبرو تحمل سے کام لیتے ہوئے واقعیت پسندی اور شفافیت کو برقرار رکھنا چاہیے تاکہ تنازعات میں کمی لائی جائے ۔
وانگ ای نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔
Trending
- عامر خان پہلی بار ’سپر ہیرو‘ کے روپ میں؟ کون سے پروجیکٹ میں کام کریں گے؟
- سہیل آفریدی کی لاہور آمد پر احتجاج، 14 کارکن گرفتار، تیسرا مقدمہ بھی درج
- ساف چیمپئن شپ: افتتاحی میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے
- Taylor Swift upset with cameraman for filming match video goes viral
- ملکی بندرگاہی اصلاحات کے نتائج؛ وصولیاں 3 ارب سے بڑھ کر 7 ارب ہو گئیں
- پیٹرولیم بحران؛ ہفتے میں 4 دن کام، 3 دن چھٹی؟
- ویمنز ایشیا کپ: راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کی وجہ بتا دی
- ہالی ووڈ کی پہلی اے آئی اداکارہ ٹلی نوروڈ کا آن کیمرا انٹرویو توجہ کا مرکز بن گیا
- ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹموسفیرک گیسز لمیٹڈ کی پی ایس ایکس میں فہرست سازی
- پیسے نہ دینے پر ماں کو قتل کرنے والے بیٹے کو سزائے موت