لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ نے اپنی ویزا پالیسیوں میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت مسلم ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حکومتِ برطانیہ نے کہا ہے کہ اردن سمیت خلیجی ممالک کو آئندہ سال سے برطانوی ویزے سے استثنیٰ مل گیا ہے، یہ ممالک 2024 سے الیکٹرانک ٹریول پرمٹ سسٹم پر منتقل ہو جائیں گے۔
جن مسلم ممالک کو ویزا فری انٹری کی سہولت دی گئی ہے ان میں بحرین، اردن، کویت، عمان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شہری شامل ہیں۔ ان ممالک کے شہریوں کو فروری 2024 سے برطانیہ میں داخل ہونے کے لیے الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) کی ضرورت ہوگی۔
نئی پالیسی کا اطلاق آئندہ 22 فروری 2024 سے ہوگا۔ 10پاؤنڈ کی فیس والا ٹریول پرمٹ 2 سال کے لیےکارآمد ہوگا۔ 2022 میں خلیجی ممالک سے برطانیہ آنے والے 2 لاکھ 90 ہزار افراد نے قریباً 2 بلین پاؤنڈ خرچ کیے تھے۔
Trending
- پاکستان میں آج سونے کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں ہوئی
- بھارتی اخبار کا دعویٰ من گھڑت؛ سبحان اللہ مسجد بہاولپور کی تعمیرِ نو سے متعلق خبر جھوٹ پر مبنی ہے
- چیمپئنز لیگ: کھلاڑی کا اشتعال انگیز جشن، اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا
- آشا بھوسلے کا آخری گانا کس خاص موقع پر ریلیز کیا جائے گا؟
- سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کو عملی زندگی کا دستور بنانا ہی جشنِ میلاد کا حقیقی تقاضا ہے: چودھری شفقت محمود
- کراچی میں تقریباً 29 سال بعد مون سون بارشیں معمول سے انتہائی کم ریکارڈ
- شناخت نہیں، کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں آنا چاہتی ہوں، انایا بنگر
- شعیب اختر کو بالی ووڈ میں اداکاری کی آفر ہوئی تھی، کرکٹر نے انکار کیوں کیا؟
- 320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
- ترقیاتی کام حکومتی کارکردگی کا اعلان ہیں، سندھ آگے بڑھ رہا ہے، شرجیل میمن