سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرکے دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔ مارے گئے دہشت گرد بھتہ خوری، قتل اور دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔
اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرکے دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
Trending
- پاکستان دنیا کی تیسری بڑی کرپٹو مارکیٹ بن گیا، چار کروڑ پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹ ہیں، بلال بن ثاقب
- سانحے کے بعد پمز سمیت دیگر اسپتالوں پر تاحال فائر سیفٹی انتظامات نہ ہونے پر 1 کروڑ کے جرمانے
- Prime Minister attends the opening ceremony of the 6th World Nomad Games and holds meetings with world leaders.
- شارٹ فلم کے قابل اعتراض مناظر وائرل؛ اداکار سہیل سمیر نے معافی مانگ لی
- مالی خسارہ دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر آگیا
- سینیٹ کمیٹی کی درآمد شدہ موبائل فونز پر ٹیکس فوری کم کرنے کی سفارش
- ہاکی نیشنز کپ 2026: پاکستان نے ثمرقند کو 1-6 سے شکست دے دی
- سویرا ندیم نے اپنی شادی اور فیملی کو میڈیا سے دور کیوں رکھا ہوا ہے؟ اداکارہ نے بتادیا
- ہائیڈل منافع، کے پی کا وفاق پر پنجاب سے ترجیحی سلوک کا الزام
- بلاول بھٹو کی شادی، پی پی چیئرمین نے خود وضاحت کردی