لاہور(نیوزڈیسک)نئی امنگوں، امیدوں اور خوابوں کیساتھ پاکستان میں سال 2024 کا پہلا سورج طلوع ہو گیا۔
نئے سال کے آغاز پر مساجد میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
شہری مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کے لیے پر امید ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ نیا سال نئی امیدوں، حوصلوں اور کامیابیوں کا سال ثابت ہو۔
شہریوں کی دعا ہے کہ نیا سال مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مظالم کے خاتمے کا سال ثابت ہو۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ نیا سال دنیا اور خاص طور پر پاکستان کے لیے امن، خیر اور برکت کا سال ثابت ہو، ان کے مسائل حل ہوں، مہنگائی اور بے روز گاری کم سے کم ہو۔
شہریوں نے دعا کی ہے کہ 2024 کا انتخابی سال خوشحالی اور خوشیوں کا وسیلہ بنے، ملک میں معاشی استحکام ہو۔
اس سے قبل تلخ اور شیریں یادوں کے ساتھ پاکستان میں سال 2023ء کا اختتام اور نئے سال 2024ء کا آغاز ہو گیا، ملک بھر میں شہریوں نے کہیں سادگی کے ساتھ تو کہیں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کر کے سال نو کو خوش آمدید کہا۔
حکومت کی جانب سے فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان میں نئے سال کی تمام تقریبات منسوخ کر دی گئیں، آتشبازی کے ایونٹس منعقد نہیں ہوئے، نگران وزیر اعظم نے سال نو کی تقریبات پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔
رات 12 بجتے ہی سال نو کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں آتش بازی اور جشن کا سلسلہ شروع ہو گیا، کراچی میں ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے ساتھ ساتھ نئے سال کا استقبال کیا گیا۔
شہریوں کی بڑی تعداد سال نو کا جشن منانے ساحل سمندر پہنچی، اس کے علاوہ لاہور اور حیدر آباد سمیت مختلف شہروں میں بھی نئے سال کا استقبال آتشبازی سے کیا گیا، لوگوں کی بڑی تعداد سال نو کا جشن منانے سڑکوں پر نکلی اور ہلہ گلہ کیا گیا۔
قبل ازیں دنیا میں سب سے پہلے نئے سال کا استقبال نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے سکائی ٹاور پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کر کے کیا گیا، اس دوران آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے نہا گیا اس کے بعد آسٹریلیا کے ہاربر برج پر بھی لائٹ شو کا اہتمام ہوا، شہریوں کی بڑی تعداد نے آتش بازی کو انجوائے کیا، آسمان روشنیوں سے جگمگاتا رہا، شہریوں پر دلکش نظارے کا سحر طاری رہا۔
Trending
- امریکا ایران کشیدگی، تیل کی قیمتیں 4 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر
- سابق امیرِ قطر کے انتقال پر تعزیت؛ وزیراعظم شہباز شریف دوحہ سے وطن واپس پہنچ گئے
- Kashmir Martyrs’ Day: President, Prime Minister Pay Tribute to the 22 Martyrs of 1931
- آئینی عدالت نے پیر سوہاوہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
- منشیات ڈیلر انمول پنکی کے ساتھیوں کو پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس
- سابق عالمی چیمپئن عامر خان کی پاکستان آمد، کراچی سمیت بڑے شہروں میں باکسنگ اکیڈمیز قائم کرنے کا عزم
- غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کا کیس؛’باس‘ کی بازیابی کیس میں پولیس رپورٹ طلب
- فیفا ورلڈ کپ: ٹیموں کی تعداد 48 سے بڑھا کر 64 کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے، جیانی انفانٹینو
- ایل پی جی انڈسٹری کے نمائندوں نے مسائل حل نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج کی دھمکی دیدی
- نئی نجی ایئرلائن ساؤتھ ایئر 16 جولائی سے فلائٹ آپریشن شروع کرے گی