غزہ(نیوزڈیسک)31 دسمبر 2023 کو غزہ کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 7 اکتوبر کو فلسطین اسرائیل تنازعہ کے آغاز کے بعد سے غزہ میں کم از کم 21،822 فلسطینی شہیداور 56،451 زخمی ہوئے ہیں۔ اسی روز ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق آئی ڈی ایف کے ترجمان ہاگری نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں اپنی فوجی تعیناتی کو ایڈجسٹ کر رہی ہے کیونکہ اسرائیل کو توقع ہے کہ حماس کے ساتھ تنازعہ پورے ایک سال تک جاری رہ سکتا ہے۔
جنوبی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں شدت کے ساتھ، سلامتی کی صورتحال اور حالات زندگی مسلسل خراب ہو رہے ہیں اور غزہ کے عوام کو لڑائی اور نقل مکانی کے دوران ہی نئے سال کا استقبال کرنا پڑا۔ ایک مقامی بے گھر شخص نے کہا کہ ان کی نئے سال کے لئے خواہش جنگ کا خاتمہ اور اپنے گھروں میں واپس جاکے دیگر عام لوگوں کی طرح زندگی گزارنا ہے۔ گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصے سے اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانے اور ان سے وابستہ افراد ہر ہفتے وسطی تل ابیب کے ایک چوک میں ریلیاں نکالتے ہیں اور اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ زیر حراست افراد کی بحفاظت رہائی کو یقینی بنائے۔
Trending
- پاکستانی پانڈا بانڈ کی ریکارڈ طلب اور شاندار پذیرائی، عالمی اعزاز حاصل
- ’جیسا کرو گے ویسا بھرو گے‘؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کا جیل سے لکھا گیا خط
- معاذ صداقت نے سی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کردی
- علی ظفر نے کترینہ کیف کی باڈی شیمنگ کرنے والے مردوں کو آئینہ دکھا دیا
- زرِمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 21.4 ارب ڈالرز پر، وزیرِاعظم شہباز شریف کا اظہارِ تشکر
- فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورت
- سندھ کابینہ نے صوبے کی جامع اسپورٹس پالیسی کی منظوری دے دی
- ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی شادی نہیں ہوئی، تصاویر جعلی ہیں، اسٹائلسٹ کا نیا انکشاف
- ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے کاروباری و سرمایہ کاری مسائل حل ہونے لگے
- وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم؛ کراچی سمیت بڑے شہروں میں پیٹرول کی فراہمی شروع