Worldدنیا

چین گیرونگ کاؤنٹی میں مٹی کے تودے کے بعد کی تازہ صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے آگاہ کرتا رہے گا ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس کانفرنس کی ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا گیرونگ کاؤنٹی میں آنے والے مٹی کے تودے کی تباہی پر گہری توجہ دے رہا ہے اور متاثرہ علاقے میں جاکر رپورٹنگ کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دن رات کام کے بعد متاثرہ علاقے تک سڑک کی ابتدائی بحالی مکمل ہونے پر چین نے آٹھ غیر ملکی میڈیا اداروں کے صحافیوں کو آفت سے متاثرہ مرکزی علاقے میں جانے کی دعوت دی۔ صحافیوں نے وہاں آفت کی صورتحال، امدادی کارروائیوں اور بحالی و تعمیر نو میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

غیر ملکی صحافیوں نے شی زانگ خوداختیار علاقے میں منعقدہ چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ ترجمان نے کہا کہ متعلقہ ذرائع ابلاغ کی جانب سے اس حوالے سے رپورٹس بھی جاری کی گئی ہیں۔

ماؤ ننگ نے کہا کہ چین لاپتا افراد کی تلاش اور بچاؤ کے ساتھ ساتھ حادثے کے بعد کی کارروائیوں کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے گا اور آفت کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق تازہ ترین معلومات بروقت جاری کرتا رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button