پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کے دسمبر کے پہلے ہفتے میں دورۂ روس کا امکان

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا دسمبر کے پہلے ہفتے میں روس کے سرکاری دورے کا امکان ہے۔
سفارتی ذرائع کےمطابق وزیراعظم کےہمراہ کابینہ ارکان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے،دورے کےدوران وزیراعظم شہبازشریف اورروسی صدرولادیمیر پیوٹن کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوں گے،جن میں دوطرفہ تعلقات، معاشی تعاون، خطے کی صورت حال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

وزیراعظم کے دورۂ روس کے دوران ماسکو میں پاک روس بزنس فورم بھی منعقد ہوگا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون بڑھانے کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button