چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز

بیجنگ :دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک2026 کا افتتاح نِنگ بو میں ہوا۔ اس فلم ویک کی رہنمائی چین کے قومی فلم بیورو نے کی، جبکہ چائنا میڈیا گروپ اور زے چیانگ کی صوبائی حکومت نے مشترکہ طور پر اس کا اہتمام کیا۔ملک میں نوجوان فلم سازوں پر توجہ مرکوز کرنے والے پہلے فلم ویک کے طور پر اس کا مقصد ایک پیشہ ورانہ اور جامع فلمی پلیٹ فارم تشکیل دینا، نوجوان فلم سازوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور جدت طرازی کی حوصلہ افزائی کرنا، فلمی صنعت کے نئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا، فلم سازی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا اور بین الاقوامی فلمی تبادلوں کو وسعت دینا ہے۔اس تقریب میں روس، بیلاروس، سویڈن، نیدرلینڈز، سنگاپور، تنزانیہ اور سینیگال سمیت مختلف ممالک کے ثقافتی، فلمی اور ذرائع ابلاغ کے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ چین کے علاقوں ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان سے تعلق رکھنے والی معروف فلمی شخصیات، چین اور افریقہ کے نوجوان فلم ساز نمائندوں اور فلموں میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں نے بھی اس سرگرمی میں حصہ لیا۔



