پاکستان

غزہ میں اسرائیلی فوج کا پولیس گاڑی پر حملہ؛ 3 فلسطینی افسران شہید

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارتِ داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں پولیس کی ایک گاڑی کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کی گشت پر تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والوں کی شناخت کیپٹن منصور سمی شحتوت، کیپٹن محمد خالد نوفل اور فرسٹ سارجنٹ مہدی نادر جبر کے ناموں سے کی گئی ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

وزارتِ داخلہ کے بقول غزہ پولیس شہریوں کے تحفظ، امن و امان برقرار رکھنے، امدادی سامان کی تقسیم اور لوٹ مار کی روک تھام جیسے فرائض انجام دے رہی ہے ایسے میں اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا مقصد غزہ میں افراتفری اور بدامنی پھیلانا ہے۔

بیان میں جنگ بندی کے ضامن ممالک اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ حملے فوری طور پر روکے جائیں اور جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button