کھیل
فیفا ورلڈ کپ میں آج سے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ شروع، کس کا مقابلہ کس سے؟

میامی (04 جولائی 2026): فیفا ورلڈ کپ کا راؤنڈ آف 32 مکمل ہو گیا اور آج سے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 سیمی فائنل مرحلے کے مزید قریب پہنچ گیا ہے، جمعہ کی شب راؤنڈ آف 32 اپنے اختتام کو پہنچا، جب کہ راؤنڈ آف 16 کا آغاز آج 4 جولائی سے ہو گیا ہے۔
براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے کے اگلے 3 دنوں میں آخری 16 میں پہنچنے والی ٹیموں کے درمیان مقابلوں میں 8 ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گی۔
7 جولائی کو راؤنڈ آف 16 کے آخری 2 میچوں کے بعد 8 ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائیں گی، تاہم ان میں سے صرف 4 ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر سکیں گی۔



