بزنس

’پاکستان میں 2.2 ملین الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا ہدف ہے‘

اسلام آباد (3 جولائی 2026): سیکریٹری صنعت نے سینیٹ کمیٹی کو ملک میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا ہدف اور اب تک گاڑیوں کی تفصیلات بتائیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس خالدہ اطیب کی زیر صدارت ہوا، جس میں سیکریٹری صنعت نے بھی شرکت کی۔

کمیٹی میں سوال کیا گیا کہ ملک میں کتنی الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اب تک ملک میں کتنی الیکٹرک گاڑیاں آ چکی ہیں۔

اس کا جواب دیتے ہوئے سیکریٹری صنعت نے بتایا کہ ہمارا ٹارگٹ 2.2 ملین الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا ہے جب کہ اب تک 9 ہزارکےقریب گاڑیاں آ چکی ہیں۔

رکن انوشہ رحمان نے سوال کیا کہ ملک میں پٹرول پمپس کے ساتھ چارجنگ اسٹیشن سے متعلق کام کیوں نہیں ہو رہا؟ یہ کوئی اتنا بڑا کام نہیں ہے صرف ایک پورٹ لگانی ہے۔

سیکریٹری صنعت نے بتایا کہ صرف ایک پورٹ نہیں، ٹرانسفارمرز اور بھی چیزیں چاہیے ہوتی ہیں۔

سینیٹر دنیش کمار نے مشورہ دیا کہ پارکنگ لاٹس میں چارجنگ اسٹیشن لگائے جا سکتے ہیں۔ سرکاری پارکنگ بہت زیادہ ہیں، وہاں لگائیں۔

سیکریٹری صنعت نے بتایا کہ یہ بھی ہماری پالیسی میں شامل ہے اور اس پر کام جاری ہے، ہم صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ہم اس کو بلڈنگ پلان میں بھی شامل کرنا چاہتے ہیں۔ جو لوگ فلیٹس میں رہتے ہیں ان کیلیے بیسمنٹ میں چارجنگ اسٹیشن ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button