بیجنگ(نیوزڈیسک) چھیوشی میگزین کے 16 جنوری کے شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع کیا جائے گا، جس کا عنوان ہے “نئے دور میں پارٹی کے متحدہ محاذ کے امور میں بہتری کے اہم تصورات کا مکمل، درست اور جامع نفاذ”۔
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ متحدہ محاذ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی عمومی پالیسی کا ایک اہم جزو ہے اور اس نے چین کے انقلاب، تعمیر اور اصلاحات کے مختلف تاریخی ادوار میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ نئے دور میں متحدہ محاذ کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ عملی طور پر نئے دور میں پارٹی کے متحدہ محاذ کے کام میں بہتری کا ایک اہم نظریہ تشکیل دیا گیا ہے اور متحدہ محاذ کے کام کو مضبوط اور بہتر بنانے کے لئے نئے تصورات، نئے خیالات اور نئی حکمت عملیوں کا ایک سلسلہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ نیا نظریہ گزشتہ صدی میں پارٹی کے متحدہ محاذ کی ترقی کی تاریخ کے تجربات کا نچوڑ ہے، اور نئے دور میں متحدہ محاذ کے کام کے لیے بنیادی رہنما اصول ہے، جس پر پوری پارٹی کو مکمل ، درست اور جامع انداز میں عمل کرنا ہوگا۔
Trending
- حج 2027: نجی سطح پر بکنگ جاری، پورٹل کے ذریعے 14 ارب مجاز کمپنیوں کو منتقل
- تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو 1 وکٹ سے شکست دیدی
- Salman Khan hit back at trolls; he took off his shirt on the show and issued a challenge.
- پاورسسٹم میں سنگل خریدار کی بجائے مسابقتی نظام کی منتقلی کی جانب اہم پیش رفت
- افغان طلبا کیلیے سرگرم پاکستانی طلبا کا ردعمل ہمارے شہدا کی توہین ہے، وزیر دفاع
- پیرس عدالت کا کم کارڈیشین کو 1 یورو ہرجانہ دینے کا حکم
- تیل کا بحران، پاکستانیوں کی مشکلات بڑھنے کا امکان
- پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری دو سال کی بلند ترین ماہانہ سطح پر
- سیلاب معاشی نظام کے لیے بڑھتا ہوا بڑا مالی خطرہ
- ایشیا کپ کی ٹرافیاں کب ملیں گی؟ بی سی سی آئی سیکریٹری کا انکشاف