جنیوا(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین اسرائیل تنازع پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا۔ چین نے “دو ریاستی حل”پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا اور فلسطین کی جلد از جلد اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی حمایت کی۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندےزانگ جون نے کہا کہ “دو ریاستی حل” ہی فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کے حصول کا واحد قابل عمل راستہ ہے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کا بھی مضبوط تقاضا ہے۔ ہمیں گزشتہ ہفتے اسرائیلی رہنما کے “دو ریاستی حل” کو مسترد کرنے اور فلسطین کے مملکت کے حق سے انکار کے بیان پر سخت تشویش ہے، یہ بیان ناقابل قبول ہے۔ زانگ جون نے فوری ایک بین الاقوامی کانفرنس بلانےاور بامعنیٰ کثیرالجہتی عمل شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ایک ناقابل واپسی عمل ہونا چاہیے۔ چین اس عمل کے پہلے قدم، یعنیٰ فلسطین کے اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کی حمایت کرتا ہے۔
Trending
- سابق پریمیئر لیگ ڈیفنڈر ٹائٹس برامبل پاکستان فٹبال ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر
- ڈیڑھ کروڑ کی گاڑی چھوڑ کر کسانوں کی مدد، نانا پاٹیکر کی انسان دوستی کی مثال
- صوبے بنانا وقت اور عوام کی ضرورت ہے، وفاقی وزیرِ مذہبی امور
- ایشین گیمز افتتاحی تقریب، عالمی اسکواش چیمپئن نورزمان اور کپتان فاطمہ ثنا پاکستان کا پرچم اٹھائیں گے
- ’منت‘ فروخت کرنے کے مشورے پر شاہ رخ خان کا دلچسپ جواب
- کراچی؛ دورانِ ڈکیتی 16سالہ حافظ قرآن کا قتل، رکن سندھ اسمبلی کا وزیراعلیٰ کو اہم خط
- پاک بھارت ٹاکرا؛ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایشین ہاکی فیڈریشن سے بڑا مطالبہ
- ایمیز ایوارڈ میں سیلینا گومز کی نئی تصاویر وائرل، سرجری کی افواہیں پھر گردش میں
- وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی بنانے کا حکم
- راولپنڈی: حنا جاوید قتل کیس، دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع