ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کے 21 سالہ علی شان شرفو نے ناقابل شکست 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے دسویں میچ میں ڈیزرٹ وائپرز پر 6 وکٹوں سے فتح دلادی ۔شرفو کی اننگز نے 47 گیندوں پر 11 چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے شاندار اننگز کا مظاہرہ کیا ۔ عماد وسیم (25) اور آندرے رسل (24) جیسے تجربہ کار اور سینئر کھلاڑیوں کی مدد سے انہوں نے ڈیزرٹ وائپرز کے 8 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں مدد کی۔ ڈیزرٹ وائپرز کی بیٹنگ وسیم خان کی سخت بالنگ کے سامنے ناکام ہوگئی تھی جنہوں نے پاور پلے کے دوران 19 رنز دیکر دو وکٹیں حاصل کی ۔ کولن منرو نے 44 گیندوں پر 6 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 50 رنز بنائے لیکن کوئی بھی بلے باز بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہا۔جیت کے لئے 155 رنز کا تعاقب بھی دیکھنے کے قابل تھا۔ جو کلارک 2 رنز بنا کر رن آٹ ہوئے انہیں محمد عامر نے آوٹ کیا ۔ اوپنر اینڈریز گوس بھی چوتھے اوور میں وکٹ کیپر اعظم خان کے ہاتھوں عامر کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ ونندو ہسارنگا نے سیم ہین کی وکٹ لی۔ علی شاہ شرفو کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Trending
- پاسپورٹ نہ ہونے والی بات بلکل غلط ہے، رضا اللہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
- استحکام پاکستان پارٹی کا وفاق، پنجاب اور گلگت سے آزادکشمیر تک پارلیمانی قوت بننے کا سفر
- یو ایس اوپن: پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچنے والے بین شیلٹن کو زیوریو کا چیلنج درپیش
- شاہین آفریدی کا ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا عزم، ریڈ بال کرکٹ کو پہلی ترجیح قرار دے دیا
- ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ
- رضا اللہ کی دھواں دار بیٹنگ سے انگلینڈ بے بس، سابق انگلش کپتان اپنی ٹیم پر برس پڑے
- کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ حیران کن انکشاف
- چینی صدر کی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کامیابی سے مکمل
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ، کثیر القومی کمپنیوں کے لیے چین کے نئے مواقع کا مرکز بن گیا
- نئے عہد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش رو قوت بنیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں، چینی صدر