بیجنگ(نیوزڈیسک)وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں حالیہ دنوں چین کی جانب سے سنگاپور اور تھائی لینڈ کے ساتھ باہمی ویزا استثنی معاہدوں کے حوالے سے سوال کا جواب دیا۔
وانگ وین بین کا کہنا تھا کہ چین کا ویزہ فری “دوستوں کا حلقہ” مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اب تک، چین نے 157 ممالک کے ساتھ مختلف پاسپورٹوں پر مشتمل باہمی ویزا سے استثنی کے معاہدے کیے ہیں، 44 ممالک کے ساتھ ویزا کے آسان طریقہ کار پر معاہدے یا انتظامات کیے ہیں، اور تھائی لینڈ، سنگاپور، مالدیپ اور متحدہ عرب امارات سمیت 23 ممالک کے ساتھ جامع ویزا تعاون کو فروغ دیا ہے۔اس کے علاوہ 60 سے زائد ممالک اور خطے چینی شہریوں کو ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ مذکورہ بالا اقدامات نے چینی شہریوں کے لیے غیر ملکی سفر میں آسانی پیدا کی ہے اور غیر ملکیوں کے لیے چین کا سفر کرنے، کام کرنے، تعلیم حاصل کرنے اور رہنے کے لیے مزید سہولتیں فراہم کی ہیں۔عالمی برادری کی جانب سے ان اقدمات کا بڑے پیمانے پر خیرمقدم کیا گیا ہے۔
Trending
- نیشنل انٹیلی جنس بیورو کا قیام ، جاپان کا ارادہ منظر عام پر آ گیا
- فلپائن کی علاقائی حدود میں جزیرہ ہوانگ یئن کبھی ان میں شامل نہیں رہا , چینی وزارت خارجہ
- چین کے نئے تین نمایاں شعبے عالمی مینوفیکچرنگ کی جدت اور اپ گریڈ یشن کے لیے نئے مواقع فراہم کریں گے، چینی میڈیا
- چین کا امریکہ سے چینی کمپنیوں پر دباؤ بند کرنے کا مطالبہ
- چینی صدر کی قیادت میں چین نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، صدر سلوواکیہ
- فیفا کا نجی سرمایہ کاری منصوبے کی شدید مخالفت کے باوجود مشاورت جاری رکھنے کا اعلان
- فٹبال: امتیازی رویے پر کم از کم 10 میچز کی پابندی لازمی قرار
- ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- اگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں
- ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل