News Views Events
Apna Watan

دفاع وطن کیلئے آخری قطرہ خون بھی بہا دیں گے، یوم تکبیر پر آئی جی پنجاب کا پیغام

0


لاہور:

یوم تکبیر کی 28 ویں سالگرہ کے موقع پر انسپکٹر جنرل راؤعبدالکریم کی جانب سے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 28 مئی پاکستان کی قومی تاریخ کا سنہرا دن ہے جب ملک دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا اور جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن قائم ہوا۔

آئی جی پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ تکبیر پاکستان کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور پنجاب پولیس وطن کی اندرونی سرحدوں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر وقت تیار ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب پولیس ملک کو دہشت گردوں، شرپسند عناصر اور دشمن قوتوں سے پاک رکھنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور ضرورت پڑنے پر خون کا آخری قطرہ بھی وطن پر نچھاور کر دے گی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس، افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دفاع وطن کو مضبوط بنانے اور اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یومِ تکبیر کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں منعقد ہونے والی 100 سے زائد ریلیوں، تقریبات اور دیگر پروگرامز کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں 4 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں تاکہ شہری یومِ تکبیر کی تقریبات پُرامن ماحول میں منا سکیں۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.