ملتان (نیوزڈیسک)ملتان کے حلقہ این اے 148 میں انتخابی مہم کے دوران سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور پی ٹی آئی کے امیدوار بیرسٹر تیمور الطاف ملک کی ملاقات ہوئی، دونوں امیدوار ایک دوسرے سے گلے ملے اور دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
ملتان کے حلقہ این اے 148 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار و یوسف رضا گیلانی اور مخالف امیدوار پی ٹی آئی کے بیرسٹر تیمور الطاف ملک کی انتخابی مہم کے دوران ملاقات ہوگئی اس دوران دونوں امیدوار ایک دوسرے سے خوشگوار انداز میں مسکراتے ہوئے گلے ملے اور خیریت دریافت کی۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر دونوں کی ملاقات کی وائرل پوسٹ میں صاف نظر آرہا ہے کہ دونوں امیدوار پرتپاک انداز میں ایک دوسرے سے ملے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ایک ورکر نے کہا کہ میں آپ سے گیلانی صاحب کا ووٹ مانگ لوں، دوسرے ورکر نے بیرسٹر تیمور الطاف سے کہا کہ یوسف رضا گیلانی بارے کہہ دیں کہ اللہ آپ کو کامیاب کرے۔
اس پر دونوں امیدواروں کی جانب سے قہقہہ لگا اور تیمور الطاف ملک نے کہا کہ یہ میں نہیں کہہ سکتا، یہ کہہ سکتا ہوں کہ اللہ عمران خان کو کامیاب کرے اس موقع پر دونوں امیدوار ہنستے ہوئے چلے گئے۔
یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضا بتول گیلانی نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں پاکستان میں اسی طرز کی سیاست چاہیے، نفرت کی سیاست کو ختم کر دینا چاہیے۔
واضح رہے ملتان این اے 148 کے بازار میں انتخابی مہم کے دوران اچانک دونوں امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور بیرسٹر تیمور مرزا کی پرتپاک ملاقات ہوئی، اور دلچسب جملوں کا تبادلہ خیال ہوا، جسے سوشل میڈیا پر تمام پارٹیوں کے کارکنان اور صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔
Trending
- ایشین گیمز: بھارتی خاتون جمناسٹ کو مرد کوچ کیساتھ ایک ہی کمرہ دے دیا گیا
- فلسطین کی حمایت پر ساتھی گلوکار کو ٹور سے ہٹانے پر تنقید، ایڈ شیران کا 20 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
- ایندھن کا ذخیرہ کم؛ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل بحران کا خطرہ
- ایشیا و بحرالکاہل کے چیف جسٹس صاحبان کی کانفرنس، عدالتی نظام پر تبادلہ خیال
- ایشین گیمز: بھارتی ویمنز ٹیم کمزور حریف کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی
- معروف میزبان کرن خان نے نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ سے شادی کر لی
- رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں پاکستانی معیشت میں بہتری کے نمایاں رجحانات
- پاکستان کی ڈاکٹر ارم ناز نے ملک کا نام روشن کر دیا، قومی سائنٹسٹ ڈائریکٹری میں شامل
- چین کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ موجودہ اسٹاک کے دور میں داخل ہو گئی
- ایشین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل ہوگی