اسلام آباد:سینئر حریت رہنما سید منظور احمد شاہ نے بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کی پوری زندگی کشمیر کی آزادی، حقِ خودارادیت اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے لیے جدوجہد سے عبارت تھی۔
سید منظور احمد شاہ نے کہا کہ سید علی گیلانی ایک عظیم نظریاتی رہنما، بااصول سیاست دان اور تحریکِ آزادیِ کشمیر کی مضبوط آواز تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی بھارتی قبضے کے خلاف پُرامن سیاسی جدوجہد اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے وقف کی۔ ان کی استقامت، جرأت اور اصولی مؤقف آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے انتہائی نامساعد حالات، پابندیوں، قید و بند اور مسلسل مشکلات کے باوجود اپنے مؤقف سے کبھی انحراف نہیں کیا۔ ان کا واضح پیغام تھا کہ کشمیری عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق ملنا چاہیے۔
سینئر حریت رہنما نے کہا کہ “ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے” کا نعرہ سید علی گیلانی کی سیاسی جدوجہد اور نظریاتی وابستگی کی علامت بن گیا۔ ان کی جدوجہد نے کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
سید منظور احمد شاہ نے کہا کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی پابندیوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی و سماجی مشکلات کے باوجود اپنے بنیادی حقوق اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سید علی گیلانی کی فکر اور قربانیاں کشمیری عوام کو ثابت قدم رہنے کا حوصلہ فراہم کرتی ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو محض علاقائی تنازع سمجھنے کے بجائے کشمیری عوام کے بنیادی انسانی اور سیاسی حقوق کے تناظر میں دیکھے اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی برسی ہمیں اس عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتی ہے کہ کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کو سیاسی، سفارتی اور اخلاقی سطح پر اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
سید منظور احمد شاہ نے آخر میں سید علی شاہ گیلانی کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کشمیری عوام کو آزادی، امن اور انصاف کی منزل عطا فرمائے۔
Trending
- سندھ اسمبلی میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر بحث کا دوسرا روز
- بابر ٹیم میں تبدیلیوں کا کیسے بتائیں گے؟ کیون پیٹرسن نے پاکستان کرکٹ کا مذاق اڑا دیا
- اداکارہ میرا کی ریئلٹی شو میں دھماکے دار انٹری
- چینی امدادی سامان کی دوسری کھیپ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو پہنچ گئی
- چینی صدر مصر کے سرکاری دورے پر قاہرہ پہنچ گئے
- چینی صدر ” کے پسندیدہ حوالہ جات ” کے عربی ورژن کی لانچنگ تقریب کا مصرمیں انعقاد
- چین، شی زانگ میں گیرونگ بندرگاہ پر ہنگامی امدادی کارروائیوں میں اہم پیش رفت
- شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے چین کے اقدامات اورثمرات کی فہرست جاری
- گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو: عالمی دیرینہ”امراض” کے جامع علاج کے لیے ایک روایتی چینی طب کا حل ہی، چینی میڈیا
- شنگھائی تعاون تنظیم کی مزید ترقی کے وسیع امکانات عالمی توجہ کا مرکز بن گئے، چینی میڈیا
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔