نیروبی(شِنہوا) کسی ملک کے لیے ریلوے کا قیام کوئی معمولی بات نہیں ، لیکن ریلوے کے لیے ایک ملک کی تشکیل غیر معمولی بات ہے۔
یہ بات آج سے ایک سواکیس سال پہلے اس وقت کے برٹش ایسٹ افریقہ کے کمشنرسر چارلس ایلیٹ نے کہی تھی۔
انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا ویب سائٹ کے مطابق،برٹش ایسٹ افریقہ پروٹیکٹوریٹ (موجودہ کینیا) میں سفید فام بالادستی کی پالیسی کا آغاز کرنے والے ایلیٹ نے یہ بات 1896 اور 1901 کے درمیان مشرقی افریقہ میں برطانوی نوآبادیات کی جانب سے تعمیر کی گئی میٹر گیج ریلوے کےحوالے سے کہی تھی۔ مغربی تہذیب کی وسیع رسائی کی علامت ریلوے نے سفید فام آباد کاروں کو مہم جوئی اور نوآبادیاتی علاقوں کی تلاش میں افریقی براعظم تک پہنچایا جس نے بعد میں کینیا میں بیداری کی لہر اورآزادی کی جدوجہد کا مشاہدہ کیا۔ چین-افریقہ سنٹر کےایگزیکٹو ڈائریکٹرڈینس مونینے نے شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے کینیا کے قیام میں ریلوے کے ایک اہم کردار کو سراہا اور وہ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ ریلوے نے کینیا کو نوآبادیاتی بنانے میں کردار ادا کیا۔
مونینے نے کہاکہ ہم اب اپنی آزادی کے60 ویں سال کا جشن منا رہے ہیں اور جو کچھ ہوا اس کو ہم ہمیشہ ماضی کا حصہ سمجھتے ہیں ہمارے زخم مندمل ہوتے جارہے ہیں اور کینیا کو مزید ترقی کرنے کے لیے ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔
Trending
- فیفا کے پہلے آسیان کپ 2026 میں پاکستان بھی شامل
- ’ہر مرد کی 4 شادیاں کروانا میرا مشن ہے‘، مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
- پاکستانی بلیو اکانومی کی دنیا میں دھوم؛ سی فوڈز برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- سعودی عرب کا حوثیوں پر امریکی حملوں کا مطالبہ، ٹرمپ نے مسترد کر دیا
- 27 ستمبر؛ پولیس نے ممکنہ پی ٹی آئی احتجاج سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کردیں
- پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول کا اعلان، کئی قومی کرکٹر ایکشن میں نظر آئیں گے
- مومنہ کو دیکھتے ہی پہلی نظر میں پیار ہو گیا تھا، ثاقب چدھڑ کا نیا انکشاف
- کیش لیس اکانومی کے تحت پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین میں نمایاں اضافہ
- چین نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیے
- چینی صدر 18ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، وزارت خارجہ